ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الال اور کوناجے کے علاقوں میں امتناعی احکامات کی توسیع

الال اور کوناجے کے علاقوں میں امتناعی احکامات کی توسیع

Sat, 19 Nov 2016 12:32:38    S.O. News Service

منگلورو 18؍ نومبر(ایس او نیوز) پچھلے کچھ دنوں سے پیش آرہے ناخوشگوار واقعات کے پس منظر میں الال اور کوناجے پولیس اسٹیشن کی حددو میں جاری امتناعی احکامات آئندہ 23نومبر تک کے لئے آگے بڑھائے گئے ہیں۔

منگلورو سٹی پولیس کمشنر ایم چندرا شیکھرنے بتایا کہ چونکہ کچھ شرپسندعناصر لوگوں پر حملے اور مذہبی مقامات پر سنگ باری کرکے علاقے میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں ، اس لئے امتناعی احکامات میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ پورے جنوبی کینرا میں ٹیپو جینتی کے موقع پر نقص امن کا خدشہ دیکھتے ہوئے9نومبر کو امتناعی احکامات جاری کردئے گئے تھے۔پھر جب کوناجے اور الال وغیرہ کے بعض مقامات پر تشدد کے واقعات ہونے لگے تو منگلورو کمشنریٹ کی حدود میں 13 سے 16نومبر تک دفعہ 144لاگو کردی گئی تھی۔

چونکہ کوناجے اور الال میں ابھی بھی حالات پرامن نہیں ہوئے ہیں اس لئے پولیس نے امتناعی احکامات کو 23نومبر تک کے لئے لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Share: